صوبائی حکومت کے اقدامات کے باعث لاہور میں آلودگی میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) صوبائی حکومت کے اقدامات اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی مسلسل انسداد سموگ مہم کی نگرانی کے باعث لاہور کے ائیرکوالٹی انڈکس میں بہتری آئی ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سماجی روابطے کی ویب سائیٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیا جس میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمارے انسداد اسموگ اقدامات کے مثبت اثرات پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتدریج 23، 24 اور 25 نومبر کو لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس ریڈنگ بھی لکھی جس کے مطابق لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 454 سے کم ہوکر 232 تک پہنچ چکا ہے۔
Thankful to witness the impact of our anti-SMOG initiatives in Lahore ! Progress is clear:
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 25, 2023
- Nov 23: AQI 454
- Nov 24: AQI 380
- Nov 25: AQI 232
Let's sustain this positive trend for healthier, cleaner air! #CMPunjab #GovtOfPunjab pic.twitter.com/T8etgxe72w
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام کے آخر پر لکھا، ’آئیے صحت مند، صاف ہوا کیلئے اس مثبت رجحان کو برقرار رکھیں‘۔