لاہور میں میٹرو بس سروس بحال،روٹ محدود کر دیا گیا

Nov 25, 2024 | 09:07:AM
لاہور میں میٹرو بس سروس بحال،روٹ محدود کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز)لاہور میں میٹرو بس سروس بحال ہو گئی ہے لیکن روٹ محدود کر دیا گیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک چلائی جا رہی ہے، جی ایم آپریشن کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کا روٹ ایم اے او سے شاہدرہ تک بند ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر روٹ کو محدود کیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بتی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے، نیازی چوک میں بھی راستے لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے گئے ہیں۔

جی ٹی روڈ جزوی طور پر بحال کرنے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورجی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے شہری اپنی منزل کی طرف آسانی سے معمول کے مطابق جاسکتے ہیں۔