تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

Nov 25, 2024 | 09:28:AM
تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ اسلام آباد کی طرف آنے والے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کی نوک پر کسی سے بھی مذاکرات نہیں کریں گے. تحریک انصاف سے تو اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف آنے والے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔ علی امین گنڈاپور پہلے بھی آئے اور اب بھی ان کو آنے دیں۔ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ صوبے کے عوام کو انصاف نہ دینے والوں سے کس طرح مذاکرات ہوسکتے ہیں؟۔ امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نےکہا کہ علی امین گنڈا پور جیسے لوگوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔