(ویب ڈیسک)سرکاری حج اسکیم کیلئے پہلے 6 روز میں 15844 درخواستیں موصول ہو گئیں۔
دستاویزکے مطابق اسلام آباد میں485 5 ،کراچی میں 3053 ، لاہورمیں5118،ملتان میں 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
دریں اثناء ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے،عازمین حج رجسٹریشن لاگ اِن کیلئے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔