یو اے ای میں 2 اور 3 دسمبر  کو عام تعطیل کا اعلان

Nov 25, 2024 | 09:53:AM
یو اے ای میں 2 اور 3 دسمبر  کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کا قومی دن اگلے ہفتے منایا جائے گا اس موقع پر سرکاری اور نجی ملازمین  چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن اگلے ہفتے منایا جائے گا، قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین 4 دن کی چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

یو اے ای کی متعلقہ وزارت نے قومی دن کے حوالے سے 2 اور 3 دسمبر (پیر اور منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہےیوں ہفتہ وار تعطیل اور قومی دن کی تعطیلات ملا کر ملازمین چار دن کی چھٹیاں کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں 53 ویں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کیلئے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی، اس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ شامل ہیں متحد ہوئی تھیں، جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا تھا،تب سے اب تک ہر سال 2 دسمبر کے دن متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہےاور اس موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو عام طور پر کام سے چھٹی دی جاتی ہے۔