جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت 120 ملزمان پر فرد جرم پھر مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپندی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت 120 ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے ملزمان کا عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی 28 نومبر تک مؤخر کردی، 9 مئی کے اس کیس میں فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔