(24 نیوز)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کریں گے۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو مقدمہ کی نقول تقسیم کی جا چکی ہیں جبکہ سولہ نومبر کو ملزمان کو اضافی انسپیکشن نوٹ کی کاپی فراہم کی گئی تھی ۔مقدمے میں 130 ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ نامزد ملزم عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے پر فاضل عدالت نے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی ایف ائی ار تھانہ اراے بازار راولپنڈی میں دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج ہے ۔