لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری نذیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کررکھی تھی لیکن آپ نے ایک بھی دستاویز منسلک نہیں کی۔ یہ طریقہ کار غلط ہے کہ ایک مسئلے پر پورے ملک کی عدالتوں میں درخواستیں دائر کر دیں۔بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔