علی امین گنڈا پور مرکزی قافلے کی قیادت چھوڑ کر ہزارہ موٹروے روانہ

Nov 25, 2024 | 10:38:AM

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہے جبکہ علی امین گنڈا پور چند کارکنوں کے ہمراہ ہزارہ موٹر وے کی جانب روانہ ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی رہنماعمرایوب کی جانب سے کال آنے پرراستہ کھلوانے کیلئے ہزارہ موٹروے کی جانب گئے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پنجاب پولیس کی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا،تحریک انصاف کے کارکنوں نے گاڑی غازی موٹروے مقام پر قبضے میں لی،تحریک انصاف کے قیدیوں کیلئے لائی گئی گاڑی کو پولیس اہلکار چھوڑ کے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں