ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

Nov 25, 2024 | 11:12:AM
ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیں گے, ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ اور ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا،ملک میں اب کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی کے مطالبات کو ہر ممکن صورت میں حل کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔