کوئی جلدی نہیں،پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، بیرسٹر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے۔ جعلی حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے۔ حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے۔ درباری وزرا جتنی پریس کانفرنسیں کر لیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ علی امین کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کررہی ہے، اور دوسری جانب کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔