ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،6 دکانیں اور 6 ریسٹورنٹس اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل

Nov 25, 2024 | 12:30:PM

(بسام سلطان) ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہرتحصیل میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، مختلف کارروائیوں میں 6 دکانیں  اور 6 ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسموگ کنٹرل سے متعلق پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت مارکیٹس 8 بجے اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کروانے کے حکم دیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ لاہور رات گئے تک متحرک ہوگئے ، ضلعی انتطامیہ کے مطابق  تحصیل شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے پابندیوں پر عملدرآمد  کرتے ہوئے 04 دکانیں سیل کردیں جبکہ  تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدالباسط صدیقی  نے 01 ڈیپارٹمنٹل سٹور اور 01 تمباکو دکان سیل کردی۔

اس کے علاوہ  اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط نے 06 ریسٹورنٹس کو بھی اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کروایا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج،کتنے افراد شریک؟کیا مذاکرات ہورہے ہیں؟اہم انکشاف

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ عوام سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مکمل تعاون کی اپیل ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔

مزیدخبریں