(ویب ڈیسک)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، شہر میں داتا دربار، آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کنٹینرز اور ٹرکوں کو ہٹا کر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ بنا دیا گیا جبکہ ایمرجنسی کی صورت راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں تاہم پولیس موقع پر موجود ہے۔دوسری جانب لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز بھی بند ہیں جبکہ جنرل بس سٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔
اس حوالے سے صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بس اڈے 4 روز سے بند پڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات ہیں، ہمیں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔