(احسن عباسی)مالی سال 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک رہنے کی توقعات ہیں۔
ٹاپ لائن ریسرج نے ترسیلات زر پر تفصیلی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، ترسیلات زر 11 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں،گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال 25 میں ترسیلات زر میں 16 فیصد اضافے کی توقعات ہیں۔رواں مالی سال 2025 کے اختتام تک ترسیلات زر 35 سے 36 ارب ڈالر کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں ۔