پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی 8 یاداشتوں پر دستخط 

Nov 25, 2024 | 13:06:PM
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی 8 یاداشتوں پر دستخط 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاکستان اور بیلاروس کے درمیان درمیان مفاہمت کی 8 یاداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور بیلاروس کے وزیر توانائی نے اسلام آباد میں بزنس فورم کی مشترکہ صدارت کی۔  دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط  ہوگئے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی جانب سے گرین کارپوریشن انیشی ایٹو اور بیلاروس کی  ٹریکٹر ورکس کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  دونوں ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کے درمیان 5 سالہ معاہدہ، فارمیسیز کی رجسٹریشن،ادویات کی سپلائی، نیوٹریشن فوڈ،  آٹوموبائل مصنوعات ، جانوروں کی ادویات کی سپلائی اور لاجسٹک کے شعبے کے ایم او یوز شامل ہیں۔

وزیر تجارت جام کمال کا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے پر زور۔ کہا پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی تجارت اور رابطوں کیلئے  شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں۔ 2025 سے 2027 کے روڈ میپ پر اتفاق اورعملی اقدامات کریں گے۔

جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی مارکیٹ اور خطے میں ٹرانزٹ تجارت کا مرکز  بننے کے لیے پرعزم ہے۔ گوشت، ڈیری اور زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھائیں گے۔