لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری،24 گھنٹوں میں 13ہزارسےزائدشہریوں نے لائسنس بنوائے

Nov 25, 2024 | 17:29:PM

(علی ساہی)پنجاب بھر میں کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ،24گھنٹے میں 13ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

 تفصیلات کے مطابق 3ہزار635شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 5ہزار 564شہریوں نے ریگولر ڈرائیو نگ لائسنس بنوائے،3800سے زائد شہریوں نے لرننگ اورریگولر لائسنس کی تجدید کرائی،25سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمرشل کیٹگری میں750سےزائدرکشہ ڈرائیورزنے لائسنس حاصل کئے،4500سے زائدشہریوں نےموٹر سائیکل کے لائسنس حاصل کیے،موٹر سائیکل کےلرننگ لائسنس پر42دن کا ریلیف ختم ہونے میں 5 دن باقی، یکم دسمبر سے موٹرسائیکل لرننگ لائسنس پر42دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک 

مزیدخبریں