اسلام آباد: پی ٹی آئی قافلوں کی متوقع آمد، پولیس اور رینجرز نے پوزیشن سنبھال لیں،گرفتاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مظاہرین کو روکنے کی کوششیں تیز کردی گئیں، اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے چونگی نمبر 26 موٹر وے پل پر مظاہرین کے قافلے کی متوقع آمد کو روکنے کیلئے پولیس اور رینجرز نے پوزیشن سنبھال لیں،موٹر وے چوک کے اطراف سے گرفتاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور اہلیہ عمران خان بشریٰ بی بی کا قافلہ ایم ون ٹول پلازہ کراس کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد ہو گی