بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے: عطا اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دوست ملک کے صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بیلا روس اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بیلا روس کے صدر کے دورے کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، پالیسی ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول، آٹا، بجلی پچھلے سال کی نسبت اس سال سستے ہیں،پنجاب اور وفاق نے مجموعی طور پر 95 ارب روپے کی بجلی پر سبسڈی دی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے بیلاروس کے صدر کا دورہ انتہائی سودمند ثابت ہوگا، عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے،انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔