پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ خان حسن ابدال سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی جان)حلقہ پی کے 4 تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ حسن ابدال سے گرفتار ۔
علی شاہ خان ایڈوکیٹ اسلام آباد جاتے ہوئے اپنے قافلے کو لیڈ کررہے تھے ،وہ چائے پینے کے غرض سے قافلے کو چھوڑ کرموٹر وے سے اترے ہی تھے کہ تھانہ حسن ابدال کے حدود میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ،قریبی ساتھیوں کی طرف سے اورعلی شاہ خان کے سوشل میڈیا پیج پر گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے ۔
قریبی ساتھیوں کے مطابق ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔