شرپسندوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ،70زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور70زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے،پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے،46 سالہ کانسٹیبل مبشر ہسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔
کانسٹیبل مبشر شہید کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے ،کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،شر پسندوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں،زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شرپسند حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، شدت پسند شر پسند عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت زمین پر آگری،ہزاروں روپے سستا ہو گیا