پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کامیٹرک امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ

Nov 25, 2024 | 21:18:PM

(24نیوز)صدرشمالی پنجاب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمدنے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع راولپنڈی کے نجی تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔

ابرار احمد کاکہناتھا کہ  احتجاجی دھرنوں کے باعث بچوں کی پڑھائی کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے،پنجاب تعلیمی بورڈز نے 4 مارچ سے میٹرک امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے 20 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا پیشگی اعلان کردیا۔

ان کاکہناتھا کہ بچوں کی ریگولر پڑھائی کے لیے مطلوبہ وقت نہیں دیا جارہا،پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات کی تاریخ کے شیڈول پر نظر ثانی کریں۔

مزیدخبریں