گولی کا جواب گولی سے دینا آسان تھا،ہم نے برداشت کر لیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی

Nov 25, 2024 | 23:11:PM
گولی کا جواب گولی سے دینا آسان تھا،ہم نے برداشت کر لیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گولی کا جواب گولی سے دینا آسان تھا،ہم نے جواب ربڑبلٹ سے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ شہید کے اہلخانہ سے وعدہ ہے خون رائیگاں نہیں جائےگا،احتجاج کی کال دینےوالے واقعہ کے ذمہ دارہیں،
تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے،ہم نے اپنا نقصان برداشت کرلیا،ذمہ داروں کو سزاملےگی،پولیس کے 2جوانوں کی حالت تشویشناک ہے،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے 119 پولیس اہلکار اس احتجاج کے دوران زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے ہیں اور دو کی حالت نازک ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو اسلام آباد پہنچے گا ہر صورت گرفتار ہوگا،ہم مختلف حکمت عملی کے تحت نظر آئیں گے ،وہ آئیں اور ہم انہٰیں جانے دیں یہ ہو نہیں سکتا ،وہ تو چاہتے تھے کہ انہیں کوئی لاش مل جائے ،ہمارے ایک ایس پی کی حالت نازک ہے ، اسے سر پر چوٹیں آئی ہیں،ہم نے اپنے لوگوں کی بھی حفاظت کرنی ہے ،انہیں اسی طرح جواب دے سکتے ہیں لیکن ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا ،مذاکرات سے متعلق میری کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی ، چند گھنٹے انتظار کرلیں ، منسٹر انکلیو میں میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، تحریک انصاف سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے اور ہمارا کچھ اور ہے ،ان کی فائرنگ کے جواب میں ہم فائرنگ کرتے تو وہ پتھر گڑھ سےآگے نہیں نکل پاتے ، بیرسٹر گوہر کی جیل میں ملاقاتیں ہوئی ہیں ،پی ٹی آئی کے اپنے اندرونی مسائل ہیں ،ہم پی ٹی آئی کے جواب کا انتظار کررہے ہیں ۔