’شاباش گرین شرٹس، ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا عرصہ دراز سے انتظار کر رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’شاباش گرین شرٹس، ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔‘
مہوش حیات نے کہا کہ ’ آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار اور ناقابلِ تعریف پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’آج، جو میں نے دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا۔‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’گرین شرٹس نے زبردست آغاز کیا اور اب آپ کو ٹرافی بھی گھر لیکر آنی ہے۔‘
Well done Boys in Green.We’ve waited a long time to savour this victory. So proud to see you bring your A game to the T20 World Cup today. You pulled together as a team in every department.What I witnessed was truly world class. Great start!????Now let’s bring that trophy home.???????????? pic.twitter.com/whyTXHmSVC
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 24, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا،بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔