اللہ معافی۔۔۔دلہن کا 72 گھنٹے کے بعد گلا کاٹ دیا۔۔کون مجرم۔۔؟

Oct 25, 2021 | 10:05:AM
مصر، دلہن ، گلا، کاٹ
کیپشن: زخمی خاتون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر میں ایک دلہن کو اسکی شادی کے بعد 72 گھنٹے کے اندر اندر گلا کاٹ کرپھینک دیا گیا۔لڑکی اس وقت شدید زخمی حالت میں کومے میں ہے۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق افریقی ملک مصر میں گذشتہ ہفتے سامنے آنے والے ایک گھناؤنے جرم نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک نئی نویلی دلہن کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک دلہن کو اس کی شادی کے تیسرے دن یعنی 72 گھنٹے کے اندر اندر گلا کاٹ کر اور اسے شدید زخمی کرکے پھینک دیا گیا۔ لڑکی اس وقت شدید زخمی حالت میں کومے میں ہے۔ یہ واقعہ الدقھلیہ گورنری میں پیش آیا۔مقامی میڈیا نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ ایک بہت بڑا معمہ اور پراسرار بن جانے والے اس جرم کی فوجداری تفتیش اورپبلک پراسیکیوشن کی جانب سے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی تک گھناؤنے واقعے میں ملوث عناصر کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔ایجنسیوں کو یہ بھی امید ہے کہ دُلہن جو کہ انتہائی نگہداشت کے کمرے میں کوما میں ہے کی حالت میں بہتری آئے گی، کیونکہ اپنے ساتھ بیتے جانے والے اس واقعے کے بارے میں وہی کچھ بتا سکتی ہے۔میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنے خاندان اور بیوی کے اہل خانہ کی مدد سے اسے الجمالیہ ہسپتال منتقل کیا مگر حالت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے اسے منصورہ کے ایمرجنسی یونیورسٹی ہسپتال ریفر کر دیا۔ایک طبی ذرائع نے بتایا کہ زخمی دلہن میں چھریوں کے زخموں سے چور ہے۔ اس کے سینے اور پیٹ کے علاوہ جسم کے نازک حصوں میں گہرے زخمی لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلہن کے ہاتھ کی رگیں کٹ چکی ہیں اور انہیں بڑے پیمانے پر سرجری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑا بیان دیدیا۔۔جیت کا لطف اٹھاؤ لیکن ڈھیلے نہ ہونا۔ ۔بابراعظم کی ویڈیو چھا گئی