نالہ متاثرین کیس۔سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی رپور ٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کچھ مالی مسائل آڑے آرہے ہیں ، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا رپورٹ جمع کرائی ہے ،آپ لوگ عدالت کا مذاق اڑا رہے ہیں ،وزیر اعلی سندھ کو بلائیں، ان سے کہیں فوری پہنچیں ، ہم وزیر اعلی سندھ سے ہی پوچھیں گے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نالہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دے رکھاہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی فتح۔ پوری دنیا میں خوشی منائی گئی۔شائقین کا جشن