عوام کے لئے اچھی خبر۔۔ گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا آغاز

Oct 25, 2021 | 11:07:AM
پنجاب میں میگا ویکسی نیشن کا آغاز
کیپشن: میگا ویکسی نیشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب میں میگا ویکسی نیشن مہم آج سے شروع کردی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے لئے گھر گھر مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

 مہم کےلئے فوکل پرسن کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں، 12ہزارسے زائدٹیمیں ہرمحلے میں جاکر ویکسی نیشن کریں گی،وزیراعلیٰ پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ  سماجی کارکنوں کو مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جام کمال نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچالیا۔۔عبدالرحمان کھیتران

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے عوام کیلئے خصوصی پیغام: pic.twitter.com/SJp4KkReOF