(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں کی ناموررقاصہ اور بالی ووڈ اداکار محمود کی بہن مینوممتاز جو’ ریشمی شلوار کرتا جالی کا ‘ لڑکی کے نام پر مشہور تھیں، ان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا ۔
بھارتی کے اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق مینو ممتاز کے انتقال کی اطلاع ان کے بھائی انور علی نے ممبئی میں دی اور کہا کہ ان کی پیاری بہن مینو ممتاز کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا ہے ۔مینو مشہور بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار محمود کی سگی بہن تھیں اور اس کا اصل نام ملک النسا تھا ۔فلموں میں اپنے مخصوص انداز کے رقص کے لئے مشہور مینو نے اپنی اداکاری کا آغاز سٹیج شو سے کیا اور پھر وہ اپنے والد ممتاز علی کی جانب سے لکھے گئے کئی ایک نغموں پر بھی رقص کر چکی ہیں ۔ممبئی کے مضافات ملاڈ کے نڈیاڈ والا کمپاونڈ میں رہائش پذیر مینو کو رقص میں مہارت تھی اور 1950کے اوائل سے انہوں نے ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرے ۔واضح رہے کہ مرحوم اداکارہ مینا کماری نے ملک النسا کو مینو نام رکھنے کا مشورہ دیا تھا اور اس پر عمل کرنے کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کئی ایک ہٹ ہندی فلموں میں ڈانس کیا ۔100ے زائد فلموں میں کام کرنے کا شرف رکھنے والی مینو کو1957میں بنائی گئی فلم ’’ نیا دور‘‘کے مشہور نغمے ’ریشمی شلوار کرتا جالی کا ‘پر رقص کرنے کیلئے جانا جاتا ہے ۔ یہ نغمہ آشا بھونسلے اور شمشاد بیگم نے گایا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: بڑا بیان دیدیا۔۔جیت کا لطف اٹھاؤ لیکن ڈھیلے نہ ہونا۔ ۔بابراعظم کی ویڈیو چھا گئی