جام کمال کے مستعفی ہونے پر کابینہ بھی تحلیل ۔۔ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران کا خاتمہ،گورنرنے جام کمال کا استعفامنظور کرلیا۔ کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری ۔
تفصیلات کے مطابق جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ گورنر ہائوس میں اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔ جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان کی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج بجے ہوگا۔ اجلاس میں 20 اکتوبر کو پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شماری ہونا تھی تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستعفی ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد کو نمٹا دیا جائے گا۔
یاد رہے بلوچستان میں اپوزیشن کی جانب سے جام کمال کے خلاف شروع ہونے والا معاملہ بلوچستان عوامی پارٹی کے چند ناراض اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کر کے آگے بڑھایا، اس قافلے میں پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کے مزید اراکین بھی شامل ہونے لگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور بالآخر ماضی کی روایت برقرار رہی اور وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونے سے قبل ہی گھٹنے ٹیکتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کے لئے اچھی خبر۔۔ گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا آغاز