(مانیٹڑنگ ڈیسک)ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلے گئے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران سری لنکا کے گیند باز لاہرو کمارا اور بنگلہ دیش کے لٹن داس بیچ میدان میں آمنے سامنے آگئے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔ دونوں کےدرمیان تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر ساتھ کھلاڑی بیچ بچاؤکے لئے آئے۔ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب کر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کی اننگ کے چھٹے اوور میں پیش آیا۔ اس وقت بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس اسٹرائیک پر تھے اور گیند بازی لاہرو کمار کر رہے تھے۔ سری لنکائی گیند باز کی گیند پر لٹن داس نے مڈ آف کی طرف شاٹ کھیلا، لیکن وہ کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وہ پویلین لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران لاہرو کمار اور ان کے درمیان کسی بات کو لے کر بحث ہوئی اور دونوں الجھ گئے۔ دونوں کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز نعیم بھی بیچ میں آگئے۔نعیم نے لاہرو کو دھکا دے کر لٹن داس سے دور کرنے کی کوشش کی۔ اس سے سری لنکائی کھلاڑی بھی بھڑک گئے اور پھر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ امپائروں کو بیچ میں آنا پڑا، لیکن کھلاڑی ان کی بات بھی نہیں مانے۔ کچھ دیر بعد تنازعہ ختم ہوا۔ اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کو اس میچ میں شکست دے دی۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے کوالیفائر مقابلے جیت کر سپر-12 میں جگہ یقینی بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بدترین شکست پر بنگلہ دیش میں بھی جشن، ویڈیو کے خوب چرچے