(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسم مزید سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک تاہم پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے۔ اگلے 20 گھنٹے میں پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں تیز ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، خطہ پوٹھوہاراوربا لائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی فتح ۔۔باکسر عامر خان نے اکشے کمار کیساتھ کیا کیا۔۔؟ویڈیو وائرل