(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مصور پابلو پکاسو کی 11 پینٹنگز لاس ویگاس میں 10 کروڑ ڈالر میں نیلام ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوتھ بے کی نیلامی لاس ویگاس کے بیلاگیو ہوٹل میں ہوئی، نیلامی 25 اکتوبر کو ہسپانوی آرٹسٹ کی 140ویں سالگرہ سے 2 روز قبل منعقد ہوئی تھی۔پکاسو کی محبت اور میوزک پر مبنی میری تھریس والٹر کی 1938 کی پینٹنگ سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی، ایک کروڑ کے لگائے گئے تخمینے کے بعد پینٹنگ 4 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی۔
پکاسو کے بڑے پیمانے پر تیارکئے گئے پورٹریٹس ’ہوم ایٹ اینفینٹ‘ اور ’بسٹ ڈی ہوم‘ 2 کروڑ44 لاکھ اور95 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے جبکہ سیرامک پر بنائے گئے چھوٹے نمونے 21 ڈالر میں فروخت ہوئے اور یہ قیمت ان کی فروخت سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے 4 گنا زیادہ تھی۔
فائن آرٹس کلیکشن میں 200 فنکاروں کے تقریبا 900 فن پارے ہیں جن میں باب ڈیلان اور ڈیوڈ ہاکنی کے جدید نمونے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیل میں بند کردیں۔۔ بیوی سے تنگ شوہر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا