طلبا کیلئے اہم خبر۔۔موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ آ گیا

Oct 25, 2021 | 14:25:PM
سکول،موسم سرما ،محکمہ تعلیم سندھ ، وفاق،فیصلہ
کیپشن: بین الاصوبائی وزرا کانفرنس میں طلبا کو سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش  کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکولوں میں بچوں کو موسم سرما کی چھٹیوں  کے حوالے سےمحکمہ تعلیم سندھ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار  کرتے ہوئے رواں سال بچوں کو موسم سرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بین الاصوبائی وزرا کانفرنس میں صوبوں کو سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش  کی گئی ،محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیاں دینے کی سفارش کی مخالفت کردی،محکمہ تعلیم سندھ  کا کہنا ہے کہ بچوں کے پہلے ہی دو سال ضائع ہو چکے ہیں، موسم سرما کی چھٹیوں میں طلبا کو پڑھایا جائے گاا تاکہ کورس وقت پر مکمل ہوسکے۔

خیال رہے کہ محکمہ تعلیم بین الاصوبائی وزرا کمیٹی نے 26 نومبر سے سکول بند کرنے کہ سفاش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی فتح ۔۔باکسر عامر خان نے اکشے کمار کیساتھ کیا کیا۔۔؟ویڈیو وائرل