’’کیا روہت شرماکو نکال دوں‘‘۔۔۔ ویرات کوہلی میڈیا سے پریشان۔۔ویڈیو وائرل

Oct 25, 2021 | 14:42:PM

( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو میڈیا کےتیز وتند سوالات کا سامنا ہے۔ ان سے کہاجار ہا ہےکہ وہ بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو  بطور اوپنر ٹیم کا حصہ نہ بنائیں۔

آئی سی سی کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ آپ بڑا اچھا اور بڑا سوال ہے ، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے، کیا آپ چاہتے  ہیں کہ روہت شرما کو ٹیم سے ڈراپ کر دوں، میں نے بہترین ٹیم کو میچ میں اتارا۔ صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آ پ ہمارا پچھلا میچ بھول گئے ہیں جس میں روہت شرما کھیلا۔ اس کے بعد ویرات کوہلی نے کہا ہے یہ سب ’ناقابل یقین‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ میں دو کھلاڑی لڑ پڑے۔۔ دھکے اور برے الفاظ۔۔ ایمپائر بے بس۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں