کالعدم تنظیم کے ساتھ وعدوں پر پہرا دینگے ۔ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے وفد کے ساتھ مذاکرات بہت موثر رہے ہیں،وزیر اعظم سے ملاقات میں معاملات پر بات چیت ہوگی ،کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا، کالعدم تنظیم کے ساتھ وعدوں پر پہرا دینگے ، پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔مریم نوازسمیت سب ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔
کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں،میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں پیرکی چھٹی کردیتا ، 1122 ریسپانس سروس کے آغاز بہت جلد ہوگا۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ایک شاہراہ کھول دی ہے جو خوش آئند بات ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے قبل پرنسپل سیکرٹری کو مدارس کے اکاو¿نٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعد رضوی کو دیگر عہدیداروں کے بہت زیادہ تعاون کرنے والے شخص پایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے تاہم اس بارے میں بھی پارٹی کے رہنماو ں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ مکمل طورپر ختم ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور میں نے انہیں آگاہ کیا کہ فرانس یورپی ممالک کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشیں جاری ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا گیا ، معاشی بحران ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیئے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تاریخی جشن منایا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی لوگوں نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراو¿ کیا اور پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی، ملکی تاریخ میں ایسی کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صرف کرکٹ نہیں بلکہ کرکٹ پلس تھا اور اگر میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں آج کی چھٹی کردیتا اور اب مجھے نیوزی لینڈ یا دیگر ٹیموں میں کوئی دلچسپی نہیں میرا ورلڈ کپ توہو گیا۔
وزارت داخلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل افغان رہنماو¿ں کا ایک وفد یہاں پہنچا تھا اور اب ہماری طرف سے کچھ عہدیدار ادھر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر بند ہے ،طور خم پر ویزا کا اجزا 5 ہزار سے زیادہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں اور اسٹیکرز اور آن لائن ویزا ختم کردیا ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ ویزا فیس ختم کردی ہے، 7 بڑے شہروں میں ایک دن کے اندر ویزا جاری کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں 1122 ریسپانس سروس کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد سروس شروع کردی جائے گی جس کے انتظام و انصرام کو مثالی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں اسلام آباد پولیس اور ڈرون سے نگرانی کا اقدام موثر انداز میں فعال ہے جسے وسعت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گوری کی جیل میں آریان خان سے ملاقات۔۔کیا بات ہوئی؟ جانیے