مشتعل شخص کا گورنر کو سٹیج پر آ کرزور دار تھپڑ۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مغربی ایرانی صوبے آذربائیجان کے نئے گورنر عابدین خرم کو ایک مشتعل شخص نے اسٹیج پر آ کر بغیر کسی وارننگ کےتھپڑ مار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبے آذر بائیجان کے نئے گورنر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب گورنر تبریز شہر کی امام خمینی مسجد میں جاری ایک پروگرام میں تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے،
23 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ نئے گورنر عابدین خرم کے اسٹیج پر پہنچنے کے کچھ دیر بعد ایک نامعلوم شخص اسٹیج پر آیا اور بغیر کسی وارننگ کے گورنر کو تھپڑ مار دیا اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور اسے گھسیٹ کر دروازے سے باہر لے گئے۔
Abedin Khorram, the new governor general of Iran's East Azarbayjan Province, was slapped in the face by a member of the audience during his inauguration ceremony this morning. pic.twitter.com/opJgTpNl8S
— Kian Sharifi (@KianSharifi) October 23, 2021
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ آور کا نام ایوب علی زادہ ہے اور وہ ایران کی فوج کا اہلکار ہے، سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کو انٹرویو میں گورنر نے بتایا کہ وہ حملہ آور کو ذاتی طور پر نہیں جانتے۔
مذکورہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے اس بات کا غصہ تھا کہ اس کی بیوی کو کورونا ویکسین سینٹر میں ایک خاتون کے بجائے مرد نے ویکسین لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانےکاحکم