مشتعل شخص کا گورنر کو سٹیج پر آ کرزور دار تھپڑ۔۔؟

Oct 25, 2021 | 15:30:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مغربی ایرانی صوبے آذربائیجان کے نئے گورنر عابدین خرم کو ایک مشتعل شخص نے اسٹیج پر آ کر بغیر کسی وارننگ کےتھپڑ مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبے آذر بائیجان کے نئے گورنر کو تھپڑ مارنے کا  واقعہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب  گورنر تبریز شہر کی امام خمینی مسجد میں جاری ایک پروگرام میں تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے،

23 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ نئے گورنر عابدین خرم کے اسٹیج پر پہنچنے کے کچھ دیر بعد ایک نامعلوم شخص اسٹیج پر آیا اور بغیر کسی وارننگ کے گورنر کو تھپڑ مار دیا اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور اسے گھسیٹ کر دروازے سے باہر لے گئے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ آور کا نام ایوب علی زادہ ہے اور وہ ایران کی فوج کا اہلکار ہے، سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کو انٹرویو میں گورنر نے بتایا کہ وہ حملہ آور کو ذاتی طور پر نہیں جانتے۔

مذکورہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے اس بات کا غصہ تھا کہ اس کی بیوی کو کورونا ویکسین سینٹر میں ایک خاتون کے بجائے مرد نے ویکسین لگائی۔
 یہ بھی پڑھیں:    سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانےکاحکم

مزیدخبریں