(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جام کمال خان نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچا لیا ہے۔
ترجمان عوامی پارٹی نے یہ بھی کہا تھا کہ سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی ہو جائیں گے اور ہم ایک تجربہ کار وزیراعلیٰ سامنے لائیں گے جو ہر وقت عوام کی دسترس میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:گوری کی جیل میں آریان خان سے ملاقات۔۔کیا بات ہوئی؟ جانیے