(24نیوز)خاتون کی اسکیٹنگ شوز پہن کر فوک ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق کنور گہلوٹ نامی ایک ہندوستانی خاتون جوپروفیشن کےاعتبار اسکیٹر ہیں ۔انہوں نے اسکیٹنگ شوزپہن کرراجھستانی فوک ڈانس کرکےسوشل میڈیاصارفین کےدل جیت لئے ۔سوشل میڈیا پر خاتون کےڈانس کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہےکہ خاتون نے اسکیٹنگ شوز کےساتھ راجھستان کاروایتی لباس بھی پہنا ہوا ہے ۔خاتون نے ڈانس کےدوران راجھستان کاروایتی ملبوس ''پوشاک '' پہن رکھا ہے جس سےڈانس کرنا اور بھی مشکل ہے ۔ مگر خاتون مہارت کا مظاہرہ کرتےہوئے ڈانس کررہی ہیں۔
واضح رہےکہ خاتون نےکئی اعزازات اپنے نام کررکھے ہیں ۔۔گینس آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس خاتون کا نام شامل ہے
یہ بھی پڑھیں:مشتعل شخص کا ایرانی گورنر کو سٹیج پر آ کرزور دار تھپڑ۔۔؟