سرکاری اساتذہ کے خلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پرائیویٹ سکولوں اور کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف آپریشن کافیصلہ،پکڑے جانیوالے اساتذہ کے دو سالانہ انکریمنٹ روک لئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ امتحانات میں سرکاری سکولوں کے غیرمعمولی نتائج، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے باوجود پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا۔ اساتذہ کو 31 اکتوبر تک ٹیوشن نہ پڑھانے کے حوالے سے ہیڈز کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ یکم نومبر سے بیان حلفی جمع نہ کروانے پر بھی اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔
انسپکشن کے دوران پرائیویٹ اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وارننگ کے باوجود پرائیویٹ ادارے یا اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھانے پر اساتذہ کے 2 سالانہ انکریمنٹ روک دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی بھی مستعفی