(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بندھا ہوا ہے اور اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ سے مقدس مقامات ہیں اور دوسری وجہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا رہا ۔ اب اگرسعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ لا حق ہوگا تو حفاظت کے لئے پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے پاکستان پر عزم ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے۔
ریاض میں سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دیگر تمام تعلقات سے بالاتر ہیں کیونکہ یہ عوام کے عوام سے تعلقات ہیں، پاکستان میں جو بھی حکومت آتی ہے اس کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہوتے ہیں، میں سعودی عرب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کے دفاع درپیش ہوگا تو دنیا میں کچھ بھی ہورہا ہو لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انسان اس کو یاد نہیں رکھتا جس نے اچھے وقت میں ساتھ دیا ہو لیکن مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کو بھلایا نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ میں 30 برس سے سعودی عرب سے آرہا ہوں اور میں نے ولی عہد کی صورت میں بہترین قیادت کے تحت تبدیلی دیکھی ہے، وہ سعودی عرب کے مستقبل کی تبدیلی کا عزم رکھتے ہیں اور پاکستان بھی تبدیل ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان اسٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، بھارت کشمیریوں کواستصواب رائے کا حق دے توامن ممکن ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔ بھارت اگر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کردے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، گزشتہ روز ورلڈکپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان نے کرکٹ میں بھارت کو چاروں شانے چت کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں۔پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان سٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کےلئے پرکشش ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بدلی ہے یوں تاریخ۔۔ بابراور رضوان کی تاریخی بیٹنگ پر نیا گاناچھا گیا۔۔ویڈیو وائرل