شیخ رشید نےساڑھے چار لاکھ کا ٹکٹ خریدا ، مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا مگر پاک بھارت میچ کیوں نہ دیکھا؟

Oct 25, 2021 | 18:28:PM
شیخ رشید،پاک انڈیا میچ،دبئ
کیپشن: شیخ رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے دبئی پہنچے  لیکن یہ ٹاکرا دیکھنا ان کی قسمت نہ تھا اور انہیں وطن واپس آنا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نےصحا فیوں کو بتایا کہ میں نے ساڑھے چار لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا ، مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا ، اوپر گیا تو مجھے فون آ گیا کہ واپس آجائیں ، میچ بھی نہیں دیکھا اور واپس آنا پڑا، وزیراعظم عمران خان کے احکامات تھے اس لیے واپس آیا ہوں ، شیخ ہوں لیکن جیت کے بعد میرے یہ پیسے پورے ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

شیخ رشید کا کہناتھا کہ جتنی بڑی یہ جیت ہے میرے بس میں نہیں کہ میں آج پوری قوم کو جشن منانے کیلئے چھٹی دے دیتا ، ایسی جیت ہمیں 74 سالوں میں نصیب نہیں ہوئی ہے۔