کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Oct 25, 2021 | 18:54:PM

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا،فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 109568 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت9 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چودہ سوروپے اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں بھارت کو شکست: دھونی کی بابراعظم کو مبارکباد دیتے تصاویر وائرل

مزیدخبریں