پاک بھارت میچ ۔۔ سٹیڈیم میں موجود اکشے کے بعدامیتابھ بچن سے متعلق بھی حیران کن انکشاف

Oct 25, 2021 | 19:26:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گزشتہ روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی اور 10 وکٹوں سے بھارت کو دھول چٹائی۔کرکٹ فینز نے پاک بھارت میچ کے دوران دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بالی وڈ میگا اسٹار ‘ امیتابھ بچن’ کو تلاش کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نےساڑھے چار لاکھ کا ٹکٹ خریدا ، مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا مگر پاک بھارت میچ کیوں نہ دیکھا؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے بالی وڈ کے کئی بڑے نام گراؤنڈ میں موجود تھے جن میں اکشے کمار، پریٹی زنٹا، ویویک اوبرائے اور اروشی روٹیلا سمیت کئی نام شامل ہیں۔کئی سابق بھارتی کرکٹر بھی گراؤنڈ میں موجود تھے تاہم شائقین کرکٹ نے بھارتی کرکٹرز اور اداکاروں کے ساتھ موجود ایک عرب باشندے کو  امیتابھ بچن سے مشابہت دے دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کی سر پر رومال لپیٹے فلم کی تصاویر لگا کر اکشے کمار کے ساتھ موجود ان سے مماثلت رکھنے والے شخص کو بگ بی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں