مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی فتح کا جشن،ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح پر پاکستان کیساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پرمقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھی خوب جشن منایا ۔۔۔ بھنگڑے ڈالے ۔ سڑکوں پر آتش بازی کی گئی ۔ سری نگر میڈیکل کالج کی لڑکیاں جھوم جھوم کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی رہیں۔سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے جشن کی کئی ویڈیوزوائرل ہوگئیں ۔
What is this Shama? These are Students of Srinagar Medical College. #IndiaVsPak #IndvsPak #indiaVsPakistan #Cricket https://t.co/jiW48TVLPf pic.twitter.com/KIePd6D9RL
— भारत वाणी ???????? (@bharatwaani) October 25, 2021
دوسری جانب بھارتی عہدے دار اور بھارت کے ہندو انتہا پسند ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد خوب واویلا کر رہے ہیں۔ہندوانتہاپسندوں سے پاکستان کی فتح اور مقبوضہ کشمیر کے طلبا کا جشن برداشت نہیں ہورہا جس کو جواز بنا وہ کئی مقامات پر مسلمانوں پر حملے بھی کررہے ہیں۔
Arifa and her fellow students of MBBS,Government Medical college,Srinagar. Celebrating ???? Pakistan’s Historic victory against India,We are proud of you #Arifa. #Srinagar #PakvsIndia pic.twitter.com/SoP6Revovg
— Muneeb ???????????????? (@mMuneeBj) October 25, 2021
جبکہ پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھی کشمیری طلبہ کو مارا پیٹا گیا۔ انجینئرنگ کالج میں لاٹھیوں سے ڈنڈوں سے مسلح درجنوں افراد کشمیری طلبہ پر پل پڑے اور اسے بری طرح زدوکوب کیا۔ ان کے سامان کو نقصان پہنچایا، ان کے لیپ ٹاپس توڑ دیئے۔
Mass celebration underway in #Indian occupied #Kashmir as people are celebrating victory of #Pakistan against #India in #Pak vs #India match by 10 wickets .
— Himat (@Himat75) October 24, 2021
Congratulations Pakistan #MaukaMauka pic.twitter.com/pdhY0Jv0nY
دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی بھارت کے حامیوں کو اپنے کچھ شہریوں کی پاکستان سے محبت پسند نہ آئی۔ میچ میں پاکستان کی حمایت کرنے والے پرستاروں کو مارا پیٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کل پھر اہم میچ۔شاہین پاکستان کا دورہ ملتوی کرنیوالے کیویز پربھی جھپٹنے کیلئے تیار