(24نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی ۔
افغانستان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 60 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زادران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ نے 46 اورحضرت اللہ ززئی نے 44 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 جبکہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین افغانستان کے بولررز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اسکاٹ لینڈ کے 5 کھلاڑی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ جورج مونسے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی فتح کا جشن