پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست ۔۔۔ محمد شامی غدار قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ہندوانتہاپسندوں نے پاکستان سے شکست کا بدلہ بھارتی مسلمانوں سے لینا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندو انتہاپسندٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست برداشت نہیں کرپارہے ۔ہندوانتہا پسندجہاں مسلمانوں پر حملے کررہے ہیں وہیں وہ بھارتی ٹیم میں موجود مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارتی ٹیم کے بولر محمد شامی اس وقت ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں۔انہیں غدار قرار دینے کی مہم ہندوستان میں زور شور سے چل رہی ہے ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔سوشل میڈیا پر محمد شامی کو غدار قرار دیا جارہا ہے ۔ جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔جبکہ پاکستان سے شکست کے بعد ممکنہ ردعمل کے پیش نظر محمد شامی کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔جبکہ کئی ہندوانتہا پسندوں نے میچ فکسنگ کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔
بھارت کے کئی سابق کھلاڑی بھی محمد شامی کے حق میں بول بڑے ۔بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ ہم محمد شامی کیساتھ کھڑے ہیں۔شامی ایک بھارتی سٹار ہیں ان پر غداری کا الزام سن کر مجھے شاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی فتح کا جشن