(ما نیٹر نگ ڈیسک)چینی صوبہ گوانگ ڈونگ میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو ترکی کےنجی ٹی وی چینل نے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک پر بنے فلائی اوور پر بیٹے کے ساتھ کھڑی اور نیچے نہر بھی موجود ہے۔ خاتون نے اپنے بیٹے کو اٹھایا اور خودکشی کرنے کے لئے اس کی چھوٹی دیوار پر چڑھنے لگی کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی بس کے ڈرائیور نے فوراً دروازہ کھولا اور ماں اور بیٹے کو بچالیا۔بعد ازاں بس سے ایک اور مسافرآیا اور بچے کو اندرلے گیا جبکہ ڈرائیور نے ایک دوسرے مسافر کے ساتھ مل کر خاتون کو بھی بس کے اندر دھکیلا۔
ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تبصرے کئے۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون سے کھیتوں میں اجتماعی زیادتی۔۔ظالموں نے ویڈیو بھی بناڈالی