مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی فتح کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔۔فواد چودھری

Oct 25, 2021 | 21:07:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے۔

 اپنے بیان میں فواد چودھری  نے کہاکہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست ۔۔۔ محمد شامی غدار قرار

مزیدخبریں