کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ 

Oct 25, 2021 | 21:20:PM

( نیوزایجنسی)حکومت نے کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

کسان تنظیموں نے کھاد پرجی ایس ٹی میں اضافہ کے مجوزہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں کھاد کی قیمت تین سالوں میں دوگنی ہوگئی ،پنجاب میں ڈی اے پی کھاد کا بحران پہلے ہی موجود ہے اورجی ایس ٹی میں اضافے سے کھاد کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا ۔کھاد پر جی ایس ٹی میں اضافہ کے فیصلہ کے خلاف کسان تنظیموں نے احتجاج کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دی ہے ۔کھاد پر جی ایس ٹی میں اضافے کی صورت میں کسانوں نے گندم کی کاشت احتجاجاً روکنے اور ملک گیر احتجاج سمیت مختلف آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست ۔۔۔ محمد شامی غدار قرار

مزیدخبریں