تاجر برادری کل فیض آباد میں ہر حال میں دھرنا دے گی۔۔صدر آل پاکستان انجمن تا جران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلو چ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری کل فیض آباد میں ہر حال میں دھرنا دے گی۔
اجمل بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کل پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گے۔ راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے۔اجمل بلوچ جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گے۔ ہمارا دھرنا ایف بی آر کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے۔ جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی۔ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات فوری طور پر واپس لئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:342نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بریفنگ